اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) اداکار بلال قریشی نے کہا ہے کہ اصل میں خوش نصیب وہ لوگ ہیں جواپنے نصیب سے خوش ہیں۔ بلال قریشی نے اپنی فیملی کے ساتھ بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نظر میں اصل خوش نصیب وہ شخص ہے جو اپنے نصیب سے خوش ہے اور اسے ہر حال میں اپنے رب کا شکر ادا کرنا آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکثر لوگوں کے پاس سب کچھ ہونے کے باوجود بھی وہ ناخوش ہوتے ہیں کیونکہ وہ اپنے رب کی دی ہوئی نعمتوں کا شکرا دا نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ خوش رہیں اپنے پیاروں کے ساتھ اور دوسروں میں بھی خوشیاں بانٹیں۔