مسرت جمشید چیمہ 46

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے موثر میکنزم کی ضرورت ہے’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہاہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے موثر میکنزم کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جانا چاہیے ، عوام کا استحصال روکنے کیلئے پہلے سے موجود قانون میں فوری ترامیم کی جائیں ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پرائس کنٹرول کا موجودہ نظام نتائج نہیں دے رہا ، دکاندار سرکاری نرخنامے کو کسی خاطر میں لائے بغیر من مانے نرخوںپر اشیائے ضروریہ فروخت کرتے ہیں۔ انتظامیہ تھوک کی منڈیوںمیں قیمتوں کو کنٹرول کرے اس کے بعد ریٹیل کی سطح پر سخت اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔

مسرت جمشیدچیمہ نے کہا کہ قیمتوں کی چیکنگ کے نظام میں بھی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے ،گراں فروشی پر سخت سزائوںاور بھاری جرمانوں کے نفاذ کے لئے پہلے سے موجود قانون میں فوری ترامیم کے لئے پیشرفت کی جانی چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں