مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)ملک سے اشیاء خوراک کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی جبکہ درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں اشیاء خوراک کی برآمدات سے ملک کو1.959ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے3.155ارب ڈالرکے مقابلہ میں 38فیصدکم ہے، نومبرمیں اشیاء خوراک کی برآمدات کاحجم 420ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواکتوبرمیں 430ملین ڈالراورگزشتہ سال نومبرمیں 790ملین ڈالرتھا،
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5ماہ میں اشیاء خوراک کی درآمدات پر3.484ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.998ارب ڈالرکے مقابلہ میں 28فیصدزیادہ ہے، نومبرمیں اشیاء خوراکی درآمدات کاحجم 772ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواکتوبرمیں 823ملین ڈالراورگزشتہ سال نومبرمیں 657ملین ڈالرتھا۔









