ورلڈ کپ 1992 121

اس وقت میں 8 برس کا تھا ، میرے اس وقت بہت ہیروز بنے اور اس دور کے کرکٹرز سے بہت انسپائریشن ملی، اظہر علی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) ورلڈ کپ 1992 کی سالگرہ کے موقع پر پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کی ہاتھ میں ٹرافی اٹھائے تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ پی سی بی کو دیے گئے ورچوئل انٹرویو میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔اظہر علی نے ورلڈ کپ 1992 کی جیت کے یادگار لمحے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میں 8 برس کا تھا ، میرے اس وقت بہت ہیروز بنے اور اس دور کے کرکٹرز سے بہت انسپائریشن ملی۔

اظہر علی نے بتایا کہ انضمام الحق میرے فیورٹ پلیئر ہیں، اس وقت پاکستان جس طرح سیمی فائنل جیتے اب تک یاد ہے۔فواد عالم نے ورلڈ کپ کی یادیں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ 1992 اب تک یاد ہے، اس حوالے سے باتیں ہوتی رہتی ہیں، اس وقت اسکول جانے کیلئے تو جلد اٹھتے نہیں تھے تاہم میچز دیکھنے کے لیے جلد اٹھ جاتے تھے، ورلڈکپ اور اس دور کے کھلاڑی ہمیں بہت متحرک کرتے ہیں۔نعمان علی نے کہا کہ عمران خان نے ورلڈکپ میں شاندار طریقے سے ٹیم کو لیڈ کیا، لیجنڈز کو دیکھ دیکھ کر ہم سب کرکٹرز بنے ہیں۔ قومی کھلاڑی افتخار احمد نے کہا کہ ہمیں لیجنڈز نے ورلڈ کپ جتوایا وہ ہمیشہ یادگار رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں