فواد چوہدری اور شہبازگل 120

اس وقت عملی طور پر ملک میں کوئی حکومت نظر نہیں آ رہی،فواد چودھری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ اس وقت عملی طور پر ملک میں کوئی حکومت نظر نہیں آ رہی، معاشی ٹیم کا پلان 7 پردوں میں چھپا ہے، سرمایہ کار سرمایہ نکال رہے ہیں، روشن ڈیجیٹل سے اوورسیز پاکستانی اپنی رقوم نکلوا رہے ہیں،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب جیسے صوبے میں ایک انتظامی بحران ہے، وزرا عوام میں نکل نہیں سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں