محمد زبیر 223

اس میں کوئی شک نہیں کہ معیشت تباہ ہوچکی ہے کیا وزیر اعظم بتائیں گے کہ ہمیں کس پر یقین کرنا چاہئے؟،محمد زبیر

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ معیشت تباہ ہوچکی ہے لیکن کیا وزیر اعظم بتائیں گے کہ ہمیں کس پر یقین کرنا چاہئے؟۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں محمد زبیر نے کہا کہ نئے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ اگست 2018 سے معیشت چلانے والوں نے اسے مکمل طور پر تباہ کردیا۔ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کہتے ہیں کہ یہ سچ نہیں ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ معیشت تباہ ہوچکی ہے لیکن کیا وزیر اعظم بتائیں گے کہ ہمیں کس پر یقین کرنا چاہئے؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں