شعیب اختر 127

اس طرح کی وکٹیں بنائیں گے تو کون کھیلنے آئے گا؟ شعیب اختر برس پڑے

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ جب ڈر کے کھیلیں گے تو یہی ہوگا، اس طرح کی وکٹیں بنائیں گے تو کون کھیلنے آئے گا؟ اس طرح کی وکٹیں بناکر پاکستان نے اپنا امیج خراب کیا ہے۔

ایک انٹرویومیں شعیب اختر نے کہا کہ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر نے جان مار کے دکھائی۔سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اگر آپ کی اسٹرینتھ اسپن ہے تو وکٹ بھی اس حساب سے بنانی چاہیے تھی تاکہ آسٹریلیا کیلئے مشکلات ہوں، اس طرح کی وکٹوں سے پاکستان کا امیج اچھا نہیں جارہا۔انضمام الحق نے کہا کہ آپ کا ذہن مثبت نہیں آپ منفی کرکٹ کھیل رہے ہیں، آپ جیت کا تو سوچ ہی نہیں رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں