سینیٹر شیری رحمن

اس سال گرمی کی شدت زیادہ، 3 صوبوں میں پانی کی قلت ہے،سینیٹر شیری رحمن

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پی پی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ بجلی کی مسلسل فراہمی کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی ہونی چاہیے۔

اپنے بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اس سال گرمی کی شدت زیادہ رہے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات بتا رہا ہے کہ 3 صوبے پانی کی قلت کی حالت میں ہیں جبکہ ہمارے ڈیمز کی حالت بھی بہت تشویش ناک ہے، پانی کی کمی کی وجہ سے کاشت کاروں کو بھی مشکلات ہیں۔

پی پی کی سینیٹر نے کہا کہ سندھ کے ساحلی علاقے تو پہلے ہی سخت گرمی کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی ہونی چاہیے، گرمیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ بڑھ جاتی ہے، بجلی کی مسلسل فراہمی کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی ہونی چاہیے۔