اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) اداکارہ مایا علی نے کہا کہ اس افراتفری کی دنیا میں سکون صرف قدرتی مناظرمیں ہی ہے۔
انہوں نے ٹیرس میں کھڑے مسکراتے بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس نفسا نفسی کے دور میں کبھی انسان کا دل کرتا
ے کہ وہ کسی خاموش جگہ پر سکون حاصل کرے اور یہ سکون قدرتی مناظر سے ہی ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس افراتفری کے
دور میں خود کے لیے وقت ضرور نکالیں اور خود کو جانیں۔مایا علی ڈرامہ سیریل’’پہلی سی محبت‘‘ میں ڈیزائنر ایچ
ایس وائے کے ساتھ دکھائی دیں گی۔