لطیف کھوسہ

اسی ہفتے پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق فیصلہ کروں گا، لطیف کھوسہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سینئر وکیل و سیاست داں لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ میں سمجھتا تھا کہ میں پیپلز پارٹی میں ہوں، اسی ہفتے پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق فیصلہ کروں گا،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ اپنے اور اعتزاز احسن کے بارے میں آصف زرداری کی رائے کا احترام کرتا ہوں،

انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین یا صدر اگر سمجھتے ہیں کہ میں پارٹی میں نہیں تو ٹھیک ہے، اگر آصف زرداری کہتے ہیں کہ میں پارٹی میں نہیں ہوں تو میں نہیں ہوں،وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں بھٹو شہید اور بینظیر کی جماعت میں تھا جس کا نظریہ عوامی حمایت تھا،ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ میری فیملی، دوست اور ہمنواﺅں کا اصرار ہے اس لیے اسی ہفتے فیصلہ کر رہا ہوں۔