عمران خان

اسی فیصلے کی توقع تھی، الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہے،عمران خان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہا کہ الیکشن کمیشن سے اسی فیصلے کی توقع تھی۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں شیخ رشید، پرویزخٹک، شاہ محمود قریشی، شہزاد وسیم، اسد عمر،شیریں مزاری سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کا جائزہ لیا گیااور پارٹی رہنماؤں کی الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عمران خان کو بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے اسی فیصلے کی توقع تھی، موجودہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہے، الیکشن کمیشن کے بارے باربار اپنے خیالات کا پہلے ہی اظہار کرچکا۔ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن فیصلے سے متعلق عمران خان وکلا سے مشاورت کریں گے۔عمران خان نے ہدایت کی کہ جیسے ہی فیصلے کی کاپی ملتی ہی تو متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جائے۔