خواجہ آصف

اسی طرح الیکشن لڑتے رہے تو کوئی طاقت ہمیں ہرا نہیں سکتی،خواجہ آصف

سمبڑیال(رپورٹنگ آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی حق دار ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے حنا ارشد وڑائچ کی رہائش گاہ پر لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح الیکشن لڑتے رہے تو کوئی طاقت ہمیں ہرا نہیں سکتی.

اپوزیشن نے اپنی شکست تسلیم کی ہے اس کی وجہ ہماری بھاری اکثریت سے جیت ہے۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ عوامی خدمت اور بھارت سے فتح کا ہماری جیت میں بڑا ہاتھ ہے۔