اسپیکر پنجاب اسمبلی 183

اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے خلاف ایک اوردرخواست دائر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے خلاف ایک اوردرخواست دائر کردی، درخواست میں سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے،

اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتی ہے،دائر درخواست میں کہا گیا کہ بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کرنا آئین و قانون کے خلاف ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو کالعدم قرار دے اور عدالت اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب دوبارہ کرانے کا حکم دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں