اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابقہ فاٹا ترقیاتی کمیٹی کو این ایف سی ایوارڈ سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے وزراءاعلی سے رابطے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ سابق فاٹا کے مسائل کو حل کرنے کے لیے صوبائی حکومتوں سے رابطہ کریں، ورکنگ گروپ جلد پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز سے ملاقاتیں کرے گا، اپنے قبائلی بھائیو سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں،سابق فاٹا کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم عمران خان سابق فاٹا کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے خواہشمند ہیں ،
سابق فاٹا کی عوام سے فاٹا انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔ منگل کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت سابق فاٹا سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد شریک ہوئے ،کمیٹی کے ارکان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو فاٹا کے لیے قائم ورکنگ گروپس کی کارکردگی سے آگاہ کیا ،قبائلی اضلاع کو دیگر اضلاع کے برابر لانے کے لیے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اور سابقہ فاٹا کی ترقی کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کمیٹی کو این ایف سی ایوارڈ سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے وزراءاعلی سے رابطے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ سابق فاٹا کے مسائل کو حل کرنے کے لیے صوبائی حکومتوں سے رابطہ کریں، سابق فاٹا کی سیاسی قیادت اور عمائدین سے مشاورت میں انہوں نے تجاویز دی ہیں، ورکنگ گروپ جلد پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز سے ملاقاتیں کرے گا۔
اسدقیصر نے کہا اپنے قبائلی بھائیو سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں،سابق فاٹا کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم عمران خان سابق فاٹا کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی افغانستان میں پائیدار امن کے قیام تک حکومت پاکستان کا کردار انتہائی ذمہ دارانہ ہے، سابق فاٹا سے متعلق آئند کا لائحہ عمل کو جلد از جلد حتمی شکل دے کی ضرورت ہے، سابق فاٹا کی عوام سے فاٹا انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔
افغانستان کی موجودہ صورتحال پر صادق خان نے اجلاس میں شرکت شرکاء کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں انسانی بنیادوں پر پاکستان کی عوام اور حکومت کو افغان عوام کی خدمت کرنے کی ضرورت ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سے فاٹا ترقیاتی کمیٹی کے لیے قائم ورکنگ گروپس کے کنوئیر نے ملاقات بھی کی ۔









