سردار ایاز صادق 31

اسپیکر قومی اسمبلی کا گیس سلنڈر دھماکے کے افسوسناک واقعے پر اظہار افسوس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سیکٹر جیـ7 اسلام آباد میں گیس سلنڈر دھماکے کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کے موقع پر گیس سلنڈر دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی خبر سن کر دل رنجیدہ ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا سے جاری بیان میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے افسوسناک واقعہ میں جان کی بازی ہارنے والے افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ گیس سلنڈر دھماکوں کے بڑھتے ہوئے واقعات نہایت تشویشناک ہیں،انہوں نے گیس سلنڈرز کے غیر محفوظ استعمال کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور ہدایت کی کہ متعلقہ ادارے گیس سلنڈرز کی ترسیل، فروخت اور استعمال سے متعلق حفاظتی ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں