اسد قیصر

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد ( ر پورٹنگ آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے عید الاضحی کے پرمسرت

موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو کورونا وباء کا سامنا ہے اس لیے خود اور اپنے پیاروں کو اس وباء

سے محفوظ رکھنے کے لیے عید سادگی سے منائیں اور محکمہ صحت کی جانب سے جاری کرداہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر قوم کے نام اپنے جاری ہونے والے پیغام میں کیا،جو ہفتہ کے

روز ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ ایک بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ عیدالاضحیٰ

ایثار اور قربانی کا نام ہے اور یہ دن ہمیں حضرت ابراہیم علیہ سلام کی اْس عظیم قربانی کے یاد دلاتا ہے جو ہر سال مسلمان

حضرت ابراہیم علیہ سلام کی سنت پرعمل کرتے ہوئے مناتے ہیں جو انہوں نے اللہ تعالیٰ کے حکم کی پیروہی کرتے ہوئے

اپنے سب سے پیارے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ سلام کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربانی کے لیے پیش کیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ

اس خوشی کے موقع پر ہمیں اپنے نادار اور ضرورت مند بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے اور دل کھول کر اْن کی مدد کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت کی ابراہیم علیہ سلام کی عظیم قربانی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ اللہ کی راہ میں جانی و مالی قربانی

سے دریغ نا کرنے والے ہمیشہ زندہ وجاوید رہتے ہیں۔اسپیکر نے کہا کہ عید کے اس موقع پر ہمیں مقبوضہ کشمیر کے اپنے

ان بہن ، بھائیوں کو یاد رکھنا ہے جو گزشتہ سال 5اگست سے بھارتی حکومت کے غیر آئینی اقدام کی وجہ سے محصور ہیں.

اور بنیادی ضروریات زندگی کے ساتھ ساتھ عبادات اور مذہبی فرائض کی ادائیگی سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنیاد پرست

مودی سرکار کے دور حکومت میں مقبوضہ کشمیر میں جمعہ اور عیدیں تک کے اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی اور کشمیری عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور دونوں کی خوشیاں اور دکھ سانجھے ہیں۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ دن دور نہیں جب حق خوارادیت کے حصول کے لیے دی گئیں.

لازوال قربانیاں رنگ لائیں گئیں جب کشمیری عوام اور ہم مل کر عیدکی خوشیاں منائیں گے۔

انہوں نے پاکستان کے اس اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل تک کشمیری

عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیگا اور دنیا کے ہر فورم پر اس کیلئے آواز اْٹھاتا رہے گا۔ اسپیکر نے کہا کہ

کورونا وائرس کے عالمی وباء کے دوران پاکستان قوم نے انتہائی ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے جس کی بدولت پاکستان اس وباء

سے متاثر ہونے والوں کی تعداد انتہائی کم رہی ہے اور اس میں بتدریج کمی آرہی ہے تاہم ابھی تک وباء کا مکمل طور پر خاتمہ

نہیں ہو اور اگر عید کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل درآمدنہ کیا گیا تو اس کے تیزی سے پھلنے کا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وباء کے پھیلاء کو روکنے کا واحد طریقہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہے۔

انہوں نے عید کے موقع پر عوام کو ، کورونا وائرس کے پھیلنے سے روکنے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون اور عالمی

ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنا کا کہا۔ اس موقع پرڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ

یہ عید ہمیں حضرت ابراہیم علیہ سلام کی اْس عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے انہوں نے نے اللہ تعالیٰ کے حکم کی پیروہی

کرتے ہوئے ادا کی جس قیامت تک مسلمان سنت ابراہیمی کے طور پر منائیں گے۔ انہوں نے کہ۔انہوں نیملک کو اس

وقت کورونا وائرس سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے جس کے لیے ہمیں ملک و قوم کی خدمت کرنے کی ضرورت ہے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر عید الا ضحیٰ کو سادگی سے منانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے پرمسرت موقع پر

ہمیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو اس وباو سے محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال سے

بھارت کی غیر قانونی اقدام کی وجہ سیوادی میں جاری لاک ڈاؤں کے وجہ سے کشمیری عوام اپنے گھروں میں محصور ہیں

اور انہیں مذہبی فرائض کی ادائیگی سے محروم رکھا جار ہا ہے جو انسانی بنیادی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کشمیری عوام کے

ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ اقوام عالم کو کشمیری عوام کی جدو جہد ا?زدی کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

اور کشمیری عوام کو بنیادی حق آزادی دلوانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔