اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے ، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر کا انتقال ملک اور قوم کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے جسے کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا،
پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے قومی ہیرو کی وفات پر پوری قوم سوگوار ہے،ڈاکٹر عبد القدیر خان کو قوم ہمیشہ قومی ہیرو کے نام سے یاد رکھے گی ، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قوم ڈاکٹر عبد القدیر خان کی ملک کی خاطر دی جانے والی خدمات اور احسانات کو کبھی فراموش نہیں کر سکے گی،قوم محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے احسانات کی ہمیشہ مقروض رہے گی،
ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات ملک و قوم اور ان کے اہلخانہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے، رنج و غم اور دکھ کی اس مشکل کھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔