اسپیکراسد قیصر 221

اسپیکراسد قیصر کا ہارث ٹریڈنگ سے متعلق لیک ویڈیو سے لاتعلقی کا اعلان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) قومی اسمبلی کے اسپیکراسد قیصر نے ہارث ٹریڈنگ سے متعلق لیک ویڈیو سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیومیں دکھائی جانے والی جگہ اسپیکرہاوس پشاورنہیں ہے، میرا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں، میرے خلاف بیانات صرف معاملے سے توجہ ہٹانے کی بھونڈی کوشش ہے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکراسد قیصرنے سابق ایم پی اے عبیداللہ مایارکے بیان کے ردعمل میں اپنے ٹوئٹر پیغام کہا کہ ویڈیومیں دکھائی جانے والی جگہ اسپیکرہاوس پشاورنہیں ہے، میرا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں۔ اسپیکراسد قیصرنے کہا کہ 2018 میں چیئرمین عمران خان نے بتایا تھا کہ اس طرح کا لین دین ہوا ہے، ساری پارٹی کا فیصلہ تھا کہ ووٹ بیچنے والے ممبران کے خلاف کارروائی کی جائے، میرے خلاف بیانات صرف معاملے سے توجہ ہٹانے کی بھونڈی کوشش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں