راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی اوپنر صائم ایوب نے کہا ہے کہ اسٹیڈیم میں اوس زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے پہلے فیلڈنگ کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی اوپنر صائم ایوب نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے کنڈیشنز کے مطابق بولنگ کی۔صائم نے کہاکہ ہمارے بیٹرز جنوبی افریقہ کی بولنگ کا اچھا مقابلہ نہیں کرسکے، بیٹنگ اچھی نہیں ہو رہی، مگر کوشش جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کے آل آئوٹ پر نہیں بلکہ مجموعی کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے، گزشتہ سیریز کے مقابلے میں زیادہ رنز بن رہے ہیں۔صائم ایوب نے کہا کہ گزشتہ سیریز کے مقابلے میں زیادہ رنز بن رہے ہیں۔









