لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) چیف منیجر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جاوید اقبال مارتھ نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک اپنی ویب سائٹ
پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں (ایس ایم ای) کے لئے شکایات پورٹل بنا رہی ہے جو جلد ہی آپریشنل ہو گا۔
وہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پورٹل کے زریعے شکایات براہ راست اسٹیٹ
بینک آف پاکستان کے گورنر، چیف منیجر، ڈپٹی منیجرز اور دیگر حکام تک پہنچا کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صارفین کو ایک منفرد
شکایت نمبر جاری کیا جائے گا جس کے زریعے وہ اپنی شکایات پر پیش رفت کو ٹریک کرنے کے قابل ہو جائیں گے انہوں ن
ے چیمبر کے ممبران کو آگاہ کیا کہ اس کے علاوہ ایس ایم ای کلینکس شروع کئے جائیں گے۔ ایس ایم ای کلینک مختلف
بینکاری مصنوعات کے متعلق معلومات اور ان کے استعمال کے متعلق ایس ایم ایز کو آگاہی فراہم کریں گے۔ لاہور چیمبر آف
کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ نے اس موقع پر کہا کہ ایس ایم ای کے شعبے کو بینک فنانسنگ میں نظر انداز کیا
جاتا ہے۔ بینک فنانسنگ میں ایس ایم ای کے شعبے کا حصہ بڑھایا جانا چاہیے کیونکہ اس شعبے کو اپنی کاروباری سرگرمیوں میں
مالی امداد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزگار اسکیم کا اجراء اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ایک احسن اقدام ہے خصوصاََ
اس وقت جب کرونا وائرس نے ہر شخص کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر بھی اپنے طور پر اس اسکیم کے بارے میں
بیداری پھیلانے کے لئے اپنے تمام ذرائع بروئے کار لا رہا ہے اور امید ہے کہ نجی شعبے کے سے زیادا سے زیادہ افرا دا
سے فائدہ اُٹھائیں گے ۔عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے لاہور چیمبر میں ڈیسک پرمشاورت جاری ہ
ے اور امید ہے کہ یہ ڈ یسک چیمبر کے ممبران کی مدد کے لئے لاہور چیمبر ‘ ون ونڈو سمارٹ سروسز ‘ کے تحت چیمبر میں قائم کیا
جائے گا۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر علی حسام اصغر نے اس موقع پر کہا کہ سٹیٹ بینک کو ایس ایم ایز کے لئے مزید سکیموں
کا آغاز کرنا چاہیے جو ان کی ضروریات کے مطابق ہوں تاکہ بینکنگ فنانس میں ایس ایم ایز کا حصہ بڑھ سکے۔