اسٹیٹ بینک 70

اسٹیٹ بینک نے مالیاتی پالیسی کمیٹی کے اجلاسوں کا ایڈوانس کیلنڈر جاری کر دیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال کے لئے مالیاتی پالیسی کمیٹی کے اجلاسوں کا ایڈوانس کیلنڈر جاری کر دیا ۔

رواں مالی سال میں مالیاتی پالیسی کمیٹی کے 8اجلاس منعقد ہوں گے ۔ اسٹیٹ بینک کی مالیاتی پالیسی کمیٹی کا پہلا اجلاس 30جولائی،دوسرا 15ستمبر، تیسرا27اکتوبر،چوتھا15دسمبر،پانچواں26جنوری2026، چھٹا 09مارچ ،ساتواں27اپریل اور مالی سال کا آخر ی اجلاس15جون 2026کو منعقد ہو گا۔30جولائی اورجنوری 2026میں منعقد ہونے والے اجلاسوں کے بعد پریس کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گاجبکہ باقی اجلاسوں کے فیصلوں کو پریس ریلیز کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں