اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے زکوٰةکا نصاب 88 ہزار927 روپے مقرر کردیا

مکوآنہ (ر پورٹنگ آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ہجری سال 43ـ1442 کے لیے زکوٰة کا نصاب 88 ہزار 927 روپے مقرر کیا ہے۔ایس بی پی اعلامیے کے مطابق زکوٰة کا نصاب پورا ہونے پر بینک اکائونٹس سے کٹوتی 4 اپریل کو ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق نصاب کے مطابق کٹوتی سیونگ، نفع و نقصان شراکت اور دیگر بینک کھاتوں پر ہوگی۔ایس بی پی اعلامیے کے مطابق نصاب سے کم رقم والے بینک کھاتوں سے زکوٰة کٹوتی نہیں ہوگی