لاہور( رپورٹنگ آن لائن)اسٹیٹ بینک کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس کل ( منگل)14دسمبر کو ہوگا جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل 19نومبر کو اعلان ہونے والی مانیٹری پالیسی میں شرح سود 1.5 فیصد بڑھا دیا گیا تھا جس سے پالیسی ریٹ 8.75 فیصد ہوگیا ۔ توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ نہ صرف منگل کو بلکہ آنے والے دیگر مانیٹری پالیسی اجلاسوں میں بھی شرح سود بڑھانے کا سلسلہ برقرار رہے گا۔
