اسٹیفن 55

اسٹیفن میران امریکی فیڈرل ریزرو کے گورنر مقرر

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین کونسل آف اکنامک ایڈوائزرز اسٹیفن میران کو امریکی فیڈرل ریزرو کا گورنر مقرر کردیا گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیفن میران کو گورنر فیڈرل ریزرو مقرر کیا، وہ 31 جنوری 2026 تک گورنر فیڈرل ریزرو رہیں گے۔

واضح رہے کہ فیڈرل ریزرو بورڈ کی یہ نشست سابق گورنر کے اپنے عہدے سے استعفی دینے کے بعد خالی ہوئی تھی۔معروف ماہر معیشت اسٹیفن میران کی تقرری کو اہم اور توازن بخش فیصلہ قرار دیا جارہا ہے۔

اسٹیفن میران اس وقت وائٹ ہاس کی کونسل آف اکنامک ایڈوائزرز کے چیئرمین کے طور پر بھی فرائض انجام دے رہے ہیں اور انہیں مالی پالیسی، لیبر مارکیٹ اور عالمی اقتصادیات پر گہری نظر رکھنے والے ماہر کے طور پر جانا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں