اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن )اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سی پیک منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام متعلقہ حکام کو منصوبوں کی تکمیل کے لیے ڈیڈ لائن دے دی اور کہا کہ منصوبوں میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،سی پیک منصوبوں سے صوبے میں ترقی آئے گی اور نئی راہیں کھلیں گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت اسٹیرنگ کمیٹی برائے چشمہ رائٹ بینک کنال کا دوسرا اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور معاون خصوصی ارباب شہزاد شریک ہو ے ،اعلی حکام نے پشاور ڈی آئی خان موٹروے منصوبے پر پیش رفت پر بریفننگ دی ،دیر چکدرہ موٹروے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ پشاور کے لیے گریٹر سرکلر ریل منصوبے کو عملی جامہ پہنانے پر آگاہ بتایا گیا گیا ۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے منصوبوں پر کام کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام متعلقہ حکام کو منصوبوں کی تکمیل کے لیے ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا منصوبوں میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،سی پیک منصوبوں سے صوبے میں ترقی آئے گی اور نئی راہیں کھلیں گی،وزیر اعظم پاکستان سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل جلد کرنے کے لیے کوشاں ہیں،راشکئی منصوبے کے مکمل ہونے سے اقتصادی ترقی ہوگی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔