اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا متنازع سے آئینی کردار کی طرف منتقل ہونا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے یہ بات پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار اور ملک کے اعلی ترین خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس سروس (آئی ایس آئی)کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی غیر معمولی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں کہی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے تین نسلوں سے اس کے لیے جدوجہد کی ہے، منتقلی کی ادارہ جاتی خواہش کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔وزیر خارجہ نے ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو بے مثال اور تاریخی قرار دیا۔