بہار بیگم

اسٹوڈیوز کی رونقیں بحال کرنے کیلئے دن رات کاوشیں کرنا ہونگی‘ بہار بیگم

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)سینئر اداکارہ بہار بیگم نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری نے مجھ سمیت کئی فنکاروں کو نہ صرف پاکستان

بلکہ دنیا بھر میں پہچان دی ہے ، جب تک فلم انڈسٹری کو درپیش مسائل کہ تہہ تک نہیں پہنچا جائے گا اس وقت تک

کامیابی ممکن نہیں،اسٹوڈیوز کی رونقیں بحال کرنے کیلئے دن رات کاوشیں کرنا ہوں گی ۔ایک انٹر ویو میں بہار بیگم نے کہا کہ

آج بھی جب ماضی میں کھو جاتی ہوں توفلم انڈسٹری کی حسین یادوں سے ایک عجیب سی خوشی محسوس ہوتی ہے لیکن جب آج

کے دور کو دیکھتی ہوں تو دل بہت دکھی ہوتا ہے اور رونا آ جاتاہے۔ عروج وزوال زندگی کاحصہ ہوتے ہیں لیکن زوال کو اتنا

طویل نہیں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ضرور کام ہورہا ہے لیکن مسائل کی تہہ تک پہنچنا ضروری ہے.

اور پھر اس کا خاتمہ کر کے از سرنوبحالی کے لئے اقدامات کئے جائیں جوسود مند ثابت ہوں گے۔