اسٹاک مارکیٹ 49

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد پھر تیزی کا رجحان، انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس عبور کرگیا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد جمعرات کو پھر تیزی کا رجحان رہا ، جس کے سبب انڈیکس95 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔جمعرات کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز 244 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 95791 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس میں تیزی کا نیا ریکارڈ قائم ہونے کے بعد مندی چھا گئی تھی، جس کے سبب سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے تھے، تاہم کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ پر تیزی کا رجحان غالب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں