لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسموگ کے باعث اسکول بند کرنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسموگ کے باعث ایسے حالات نہیں کہ اسکول بند کیے جائیں،
ہفتہ کو لاہور میں نیشنل کالج آف آرٹس کے دورے پر میڈیا سے گفتگو میں شفقت محمود نے کورونا کے باعث تعلیمی صورتحال سے متعلق سوال پر کہا کہ تمام امتحانات وقت پر ہوں گے،وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اسموگ کے باعث ایسے حالات نہیں کہ اسکول بند کیے جائیں، شفقت محمود نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن بغیر وجہ روڑے اٹکا رہی تھی،الحمد اللہ تمام بل منظور کرلیے ہیں۔