لاہور ہائیکورٹ

اسموگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ‘ لاہور ہائیکورٹ

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے اسموگ پر بروقت قابو نہ پانے کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا ۔تحریری حکم تین صفحات پر مشتمل ہے ۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ اینٹوں کے بھٹے7نومبرسے 31دسمبر تک بند رہیں گے ۔بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے از خود بھٹے بند کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں،فضائی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔تحریری حکم
چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر من وعن عمل کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ مزید کہا گیا ہے کہ اسموگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔