عطا تارڑ

اسمبلی کو سیل کرنا غیرقانونی و غیرآئینی اقدام ہے، عطا تارڑ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اسمبلی کو سیل کرنا غیرقانونی و غیرآئینی اقدام ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ہمارا مشترکہ اجلاس ہوا ہے، اسمبلی کے ایوان میں غیرمتعلقہ افراد کا قبضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اراکین پنجاب اسمبلی کو اندر جانے کی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا ابھی نوٹیفکیشن نہیں ہوا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ہمارے پاس 197 اراکین صوبائی اسمبلی کی اکثریت موجود ہے، وزیراعلی پنجاب کی سکیورٹی ٹیم کو اسمبلی میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کو مکمل سیل کیا گیا ہے لیکن ہم میڈیا کو ساتھ لے کر اندر جائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد آئی ہوئی ہے لیکن اس پر کارروائی نہیں کروائی جا رہی، اسپیکر خود بھی ابھی تک اپنے گھر پر چھپ کر بیٹھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کو اندر جانے کی اجازت ملنے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔