سعدرفیق

اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اقدام کو اب تک چیلنج کر دیا جانا چاہیے تھا، سعدرفیق

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر ہوابازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اقدام کو اب تک چیلنج کر دیا جانا چاہیے تھا۔ لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آئندہ 3 ماہ میں 2 صوبوں میں الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن ہی بتا سکتا ہے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ خیبرپختون خوا اور پنجاب کی اسمبلی بغیر کسی وجہ اور غیر جمہوری طریقے سے تحلیل کی گئیں، اب تک اس اقدام کو چیلنج کر دیا جانا چاہیے تھا۔