اسماعیل ھنیہ 259

اسماعیل ھنیہ کا مصری فوج کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے فلسطینی ماہی گیروں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

غزہ (رپورٹنگ آن لائن)حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مصری فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں فوت ہونیوالے فلسطینی ماہی گیروں کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوارخاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا ظہار کیا۔

حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ نے غزہ کے زعزوع خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور تعزیت کے لیے ان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ اسماعیل ھنیہ کاکہنا تھا کہ ان کی جماعت محمود اور حسن زعزوع کی مصری فوج کے حملے میں شہادت پر سوگوار خاندان کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے یاسر زعزوع کی رہائی اور اس کی جلد واپسی کے لیے مصری حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں