فواد چوہدری

اسلام میں تہمت، تضحیک اور بہتان پر سخت سزائیں ہیں،یہ کہنا درست نہیں کہ کرمنل قانون بنانا غلط ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام میں تہمت، تضحیک اور بہتان پر سخت سزائیں ہیں،یہ کہنا درست نہیں کہ کرمنل قانون بنانا غلط ہے۔

بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہتک عزت سول قانون ہے مگر تہمت، تضحیک اور بہتان اسلام کے واضح قوانین ہیں،اسلام میں تہمت، تضحیک اور بہتان پر سخت سزائیں ہیںجبکہ سورہ النساءمیں تہمت پر حد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ کرمنل قانون بنانا غلط ہے، بحث یہ ہونی چاہیے لیکن اس کا غلط استعمال روکا جائے نہ کہ قانون ہونا ہی نہیں چاہیے