اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پنشن ادائیگی نہ کرنے پر ایم ڈی پی ٹی وی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پنشن ادائیگی نہ کرنے پر ایم ڈی پی ٹی وی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ محفوظ کیا ۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ میں ریٹائر ہوچکا ہوں اور میرے پنشن کی ادائیگی نہیں دی جارہی، مجھے پی ٹی وی کے تمام ڈیپارٹمنٹس سے کلئیرنس مل چکی ہے،

2008 سے 2018 تک ایک پالیسی بنائی گئی تھی جس میں یونین کو گاڑی دے رہیں تھے۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ یونین سیکرٹری ہونے پر گاڑی دی گئی تھی اور میرے خلاف پھر ایف آئی آر کاٹی گئی، ادارے کا میرے ذمے کوئی بھی پیسے نہیں ہیں۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ پنشن کی ادائیگی بقایا جات کی مد میں نہیں روکی جاسکتی۔وکیل پی ٹی وی حافظ عرفات نے کہاکہ بورڈ نے گاڑیاں دینے کی پالیسی ختم کی ہوئی ہے، یہ گاڑی واپس نہیں کررہے تھے ہم نے سپرداری کے زریعے گاڑی واپس لے لی۔

حافظ عرفات وکیل پی ٹی وی نے کہاکہ انہوں نے دو کمروں کے آفس کو تالا لگا کہا کہ ہم استعمال نہیں کریں گے تو کوئی بھی استعمال نہیں کرے گا، درخواست گزار کے ذمے پی ٹی وی کے دس لاکھ روپے ہیں۔

وکیل پی ٹی وی نے کہاکہ ریٹائر ملازم کے پنشن روکنے کے میں خود مخالف ہوں، آؤٹ سٹنڈنگ ڈیوز کا مجھے ادارے کی جانب سے پہلے کچھ نہیں بتایا گیا، عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔