اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ میں صوبائی وزیر پنجاب راجہ بشارت کی نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ موخر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں صوبائی وزیر پنجاب راجہ بشارت کی نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ موخرکردیا گیا ۔راجہ بشارت کی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔عدالت نے صوبائی وزیر پنجاب کے وکیل سے جائیداد کی تفصیلات طلب کرلیں۔

وکیل درخواست گزار سیمل راجہ نے کہاکہ خواجہ آصف اور نواز شریف کی نااہلی سے متعلق عدالتی فیصلے عدالت میں پیش کرنا چاہتا ہوں۔ عدالت نے کہاکہ دونوں کیسز کو پڑھ چکا ہوں،راجہ بشارت کی کچھ انفارمیشن مسنگ ہے۔ کیس کی سماعت 7دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔