سنتھیارچی

اسلام آباد ہائیکو ر ٹ ،سنتھیارچی کو ڈی پورٹ کرنے کے وزارت داخلہ کے معطل احکامات میں تیرہ نومبر تک توسیع

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ سنتھیارچی کو ڈی پورٹ کرنے کے وزارت داخلہ کے معطل کرنے کے احکامات میں تیرہ نومبر تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی بلاگر سنتھیا رچی کی ملک چھوڑنے کے خلاف اور اندراج مقدمہ کی سنتھیا اور رحمان ملک کی درخواستوں پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے 13 نومبر کو تمام درخواستوں پر وکلا سے دلائل طلب کر لیے، عدالت نے رحمان ملک کی مقدمہ اندراج کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دئیے، رحمان ملک کی درخواست پر سنتھیا ڈی رچی ودیگر کو نوٹس جاری، رحمان ملک نے سیشن کورٹ کا مقدمہ اندراج کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کیا ہے، سنتھیا ڈی رچی کے وکیل احمد رضا قصوری نے نوٹس وصول کرلیے۔

سینیٹر رحمان ملک کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ سنتھیا رچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا ہے، جمعہ کے دن کیس کی سماعت رکھ لیں، جمعہ کے دن ویسے بھی اچھا ہوتا ہے، عدالت نے سنتھیارچی کو ڈی پورٹ کرنے کے وزارت داخلہ کے معطل کرنے کے احکامات میں تیرہ نومبر تک توسیع کر دی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کا سنتھیا ڈی رچی کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ معطل کررکھا ہے، کیس کی مزید سماعت تیرہ نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔