اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں (کل)جمعہ کو دو ججز کی چھٹی کے باعث اہم کیسز کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار دونوں دو دن کی چھٹی پر گئے ہیں جس کے نتیجے میں (کل)جمعہ کو مقرر کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔پولیس سمیت اسلام آباد کے مقامی محکموں میں دوسرے صوبوں سے بھرتیوں کے حوالے سے کیس کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی، اس کے علاوہ جسٹس بابر ستار کی عدم دستیابی کے سبب لارجر بنچ کی کاز لسٹ بھی منسوخ ہو گئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے جمعرات کو طلب کیا تھا اور اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کے نتائج روکنے کے حکم میں بھی جمعرات تک کی توسیع دی گئی تھی، اس کیس کی جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل بنچ کو سماعت کرنی تھی۔









