اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی، جس میں سب سے زیادہ کیسز نمٹانے والے ججز کی فہرست بھی شامل ہے۔
میڈیار پورٹ کے مطابق مئی 2025 کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے قابل ذکر عدالتی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1415 مقدمات نمٹائے۔سنگل اور ڈویڑن بنچز پر مشتمل اس کارکردگی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ کیسز جسٹس انعام امین منہاس نے نمٹائے، جنہوں نے 274 کیسز کا فیصلہ کیا اور سرِفہرست رہے۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس محمد اعظم خان 181 فیصلوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے 134 کیسز نمٹا کر تیسری پوزیشن حاصل کی جب کہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے 83 مقدمات نمٹائے۔اسی طرح جسٹس محمد آصف نے 113، جسٹس خادم حسین سومرو نے 80،جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 71،71، جسٹس ارباب محمد طاہر نے 65،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 59 اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 52 کیسز نمٹائے۔
رپورٹ کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے 9 کیسز نمٹائے، جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے2 کیسز نمٹائے۔اسی طرح جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے25 کیسز نمٹائے جبکہ جسٹس طارق محمود جہانگیری اورجسٹس ثمن رفعت امتیاز پرمشتمل ڈویڑن بنچ نے 9 کیسز نمٹائے۔