اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کیلئے ججز روسٹر جاری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے ججز کا روسٹر جاری کر دیا گیا۔

چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا۔ آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے تمام 8 ججز دستیاب ہوں گے۔ 20 سے 24 جنوری تک کیسز کی سماعت کے لیے 8 سنگل بینچ اور 4 ڈویڑن بینچ دستیاب ہوں گے۔

پہلا ڈویڑن بینچ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری جبکہ دوسرا ڈویڑن بنچ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ہوگا۔ تیسرا ڈویڑن بنچ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اورجسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ہوگا۔ چوتھے ڈویڑن بینچ میں جسٹس بابر ستار اور جسٹس ارباب محمد طاہر پرشامل ہیں۔ چیف جسٹس کی ہدایت پر خصوصی ڈویڑن بینچ اور لارجر بینچ بھی دستیاب ہوگا۔