اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی کیخلاف پی ٹی آئی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی کیخلاف پی ٹی آئی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے پی ٹی آئی ایم این اے علی نواز اعوان کی درخواست خارج کر دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی ایم این اے علی نواز اعوان سے استفسار کیا آپ کا کیس الیکشن کمیشن میں چل رہا ہے، پہلے اسی فورم کو استعمال کریں، آپ بڑے اچھے اور قابل صلاحیت عوامی نمائندے ہیں، آپ ایسی درخواستیں یہاں کیوں لے کر آتے ہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اس موقع پر یہ رٹ قابل سماعت نہیں ہے، غیر ضروری طور پر عدالتوں کو سیاسی معاملات لانا ٹھیک نہیں۔