اسلام آباد(رپورٹنگ آ ن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کیخلاف نااہلی کیلئے دائر درخواست واپس لینے پرخارج کر دی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کی۔
اس موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار نے اپنی درخواست واپس لے لی ہے جس پر عدالت نے درخواست کو خارج کر دی۔ واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف بطور وزیر اعظم نااہلی کی درخواست 2018ءمیں دائر کی گئی تھی