اسمارٹ لاک ڈاون 135

اسلام آباد کے7 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(ر پورٹنگ آن لائن) وفاقی دارالحکومت کے7 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، پابندیاں تا حکم ثانی برقرار رہیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ سیکٹرجی 9 تھری کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، 8 گلیاں بند کر دی گئیں۔

اس کے علاوہ سیکٹرجی 7 ٹو، آئی 10 ٹو،جی 9 ٹو کی متاثرہ گلیوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈان نافذ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے سیکٹر جی 9 ون، ای 11 فور اور آئی 10 فور کی متاثرہ گلیوں میں رکاوٹیں کھڑی کر دیں، متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈان30 اگست سے تاحکم ثانی نافذ رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں