پنجاب

اسلام آباد کے احتجاجی ملازمین کے حق میں احتجاج کرنے والے پنجاب کے ملازمین کے خلاف ایکشن ہوگا

جعفر بن یار

گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر احتجاج کیا گیا تھا جس پر انتظامیہ کی جانب سے ملازمین پر شدید تشدد کیا گیا اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی،
 پنجاب

وفاقی دارلحکومت میں ملازمین کے احتجاج کے بعد پنجاب میں کسی قسم کے مظاہروں کو روکنے کے لئے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کیا.
 پنجاب

پنجاب حکومت نے آج سرکاری اداروں سے غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کردی
تمام سرکاری اداروں کے نام مراسلہ جاری کردیا گیا .
 پنجاب

تمام ادارے غیر حاضر ملازمین کے خلاف کاروائی کرکے رپورٹ آج ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کو بجھوائیں گے

پنجاب میں ملازمین کی جانب سے وفاقی دارلحکومت میں احتجاج کرنے والے ملازمین پر تشدد کی مذمت کی گئی تھی