شاہد خاقان 181

اسلام آباد کا کورونا جب تک ختم نہیں ہوگا ملکی حالات ٹھیک نہیں ہوں گے،شاہد خاقان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا کورونا جب تک ختم نہیں ہوگا ملکی حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، حکومت کی خواہش ہے پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو آئین کیخلاف اور الیکشن چوری کرتا ہے ہم اس کیخلاف ہیں، فروری سے عوام کی تکالیف کم ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں