تنویر سرور۔۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی ٹرانسفر اور ٹرانزکشن کے لئے گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن لازمی ہے۔
تاہم علم میں آیا ہے کہ فیصل آباد میں اسلام آباد نمبر کی حامل گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن، افتخار نامی کلرک کررہا ہے جس سے ہزاروں گاڑیوں کی انسپکشن غیر قانونی ہوچکی ہے
کیونکہ موٹر وہیکلز قوانین کے تحت کسی بھی اسٹیج پر گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن کا اختیار صرف انسپکٹر کے پاس ہوتا ہے اور کلرک کے ہاتھوں ہونے والی انسپکشن غیر قانونی ہے۔اور ایسی گاڑیوں کی ٹرانسفر، ٹرانزکشن کسی بھی سطح پر چیلنج ہوسکتی ہے۔
علم میں آیا ہے کہ صورتحال سامنے آنے پر ڈائیریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد بلال اعظم نے ڈی جی ایکسائز پنجاب سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں بھی اس غیر قانونی معاملے سے آگاہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق افتخار احمد نامی اہلکار اسلام آباد نمبر کی کسی بھی گاڑی کی فزیکل انسپکشن رشوت کے بغیر نہیں کرتا اور متعلقہ ایم آر اے اور ڈائریکٹر کی اجازت اور اختیار کے بغیر ہی گاڑی مالکان کو دفتر ایکسائز کی بجائے گاڑی کی فزیکل انسپکشن کے لئے اقبال سٹیڈیم بلاتا ہے۔