اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بدفعلی اور ویڈیو بناکر بلیک میلنگ کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا،
تفصیلات کے مطابق ملزمان ویڈیو بنا کر بلیک میل کرکے نوجوان سے 2سال تک بد فعلی کرتے رہے جب کہ ملزمان نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کی،متاثرہ نوجوان کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،
خیال رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر لڑکی اور لڑکے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے تشدد کرنے والے بااثر ملزم عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان کوگرفتار کیا تھا۔