اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے پر کراچی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈان دوبارہ نافذ کردیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کورونا کیسز کی 6 ہفتے اوسط قومی سطح پر پوزیٹیویٹی 2 سے کم رہنے کے بعد پچھلے ہفتے 2 سے زیادہ رہی ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی، اسلام آباد، آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لوک ڈان دوبارہ نافذ کردیا گیا ہے جب کہ ملک بھر میں انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے لیکن کامیابی پہلے کی طرح عوام کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔