پنجاب ٹیکسٹ

اسلامیات کی کتاب میں سنگین غلطی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی وجہ سے ہوئی۔ڈویلپرکے موقف نے بورڈ پر سوالیہ نشان ثبت کر دیا

شہباز اکمل جندران۔۔۔

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی چھٹی جماعت کی اسلامیات کی کتاب میں سامنے آنے والی بھیانک اور ناقابل قبول غلطی پر کتاب کے ڈویلپر، اردو بک سٹال کے مالک غیاثدین کے موقف سے نئی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور کے ایم ڈی، ڈائریکٹر مینوسکرپٹ، ماہر مضمون اور پرنٹر کو سوالیہ نشان کی زد میں لاکھڑا کیا ہے۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ
اردو بک سٹال کے مالک اور چھٹی جماعت کی اسلامیات کےڈویلپر غیاثدین کہتے ہیں۔کہ ہم نے بورڈ کو اسلامیات چھ کے صحیح “پازیٹو”بھیجے تھے۔یہ غلطی بورڈ سے ہوئی ہے۔ان کا مزید کہا تھا کہ ہمارے بھیجے گئے پازیٹو کو کب اور کس نے تبدیل کیا یہ بورڈ کی انتظامیہ ہی بتا سکتی ہے۔

دوسری طرف زرائع نے دعوی کیا ہے کہ پی سی ٹی بی نے معاملے کو دبانا شروع کر دیا اورپرنٹر، پبلشر، مصنف سمیت دیگر کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور نےچھٹی کلاس کی 2021-2022 کی اسلامیات، جغرافیہ اور تاریخ کی سرکاری سکولوں میں مفت تقسیم کی جانے والی جیکٹ کے صفحہ 35 پر حضور نبی اکرم (ص) کے لئے درود وسلام کے مخصوص الفاظ “صلی اللہ علیہ وسلم” آپ(ص) کے صاحبزادے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لئے لکھ دیے ہیں۔

سیرت طیبہ کے باب سوئم میں فرماں رواں کو دعوت اسلام کے عنوان سے شروع ہونے والے سوال میں صفحہ 35 پر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے نام کے ساتھ صلی اللہ علیہ وسلم سمیت درود و سلام کا مکمل جملہ لکھا گیا ہے۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ
کتاب میں دی جانے والی تفصیلات کے مطابق مسودے کی نگرانی بورڈ کے سبجیکٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر فخر زمان نے کی۔جبکہ عبداللہ فیصل اس کے ڈائیریکٹر بتائے جاتے ہیں۔کتاب مکتبہ معین الادب اور ایک دیگر پرنٹر نے پرنٹ کی۔اورکتاب کا ڈویلپرز اردو بک سٹال ہے۔کتاب کے تین مصنف ڈاکٹر محمد اعجاز، عثمان احمد اور منزہ ظہیر ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل مطالعہ پاکستان کلاس نہم میں اسی نوعیت کی ایک غلطی سامنے آنے پر پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے اس وقت کے ایم ڈی افضال احمد کے احکامات پر کتاب کے مصنف و دیگر کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔