پشاور(رپورٹنگ آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے سینئر ن لیگی رہنما اور سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستانی سیاست ایک مضبوط اور توانا جمہوری آواز سے محروم ہوگئی۔
سیاست میں وہی لوگ یاد رکھے جاتے ہیں جو مشکل حالات میں اپنی جماعت کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، اگر چہ پاکستان میں ایسے کم ہی لوگ پائے جاتے ہیں لیکن مشاہداللہ خان انہی میں سے ایک تھے جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جو ار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے، اے این پی دکھ کی گھڑی میں لواحقین اور جماعت کے ساتھ کھڑی ہے۔









